برف باری سے متعدد رابطہ سڑکیں بلاک ،جلانے کی لکڑی کی قلت ،لوگوں کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد (این این آئی) آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برفباری ،مظفر آباد،باغ سمیت کئی علاقوں میں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برفباری ،مظفر آباد،باغ سمیت کئی علاقوں میں

ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ۔آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہا،گلگت بلتستان میں برف باری دن بھر جاری رہی ، استور میں ایک روز کے وقفے کے بعد رات سے دوبارہ برف باری شروع ہوئی جسکے بعد سے متعدد رابطہ سڑکیں بلاک ہیں، جلانے کی لکڑی کی قلت سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ۔دیامر کے بالائی علاقوں تانگیر، داریل اور بابو سر ٹاپ میں بھی برف باری ہو تی رہی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے متعدد شہر بدستور دھند کی لپیٹ میں رہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ،محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے ، بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شہر بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ، معمولات زندگی بری طرح متاثربہاولنگر(این این آئی ) بہاولنگر اور گردونواح میں سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے ہفتہ کے روز معمولات زندگی بری طرح متاثر شہر بھر میں دھند اور ٹھنڈی ہواؤں کا راج دیکھنے میں آیا سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں بھی قدرے ماند رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close