شہر بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ، معمولات زندگی بری طرح متاثر

بہاولنگر(این این آئی ) بہاولنگر اور گردونواح میں سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے ہفتہ کے روز معمولات زندگی بری طرح متاثر شہر بھر میں دھند اور ٹھنڈی ہواؤں کا راج دیکھنے میں آیا سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں بھی قدرے ماند رہیں۔

آج ہفتے کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دیاسلام آباد(پی این آئی)ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہےگا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستاناورشمالی علاقہ جات میں شدید سردرہا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔اس دوران مالم جبہ اور کالام میں برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): خیبرپختونخوا: میر کھانی 12، مالم جبہ09، دیر(بالائی 05، زیریں 02)، سیدو شریف 04، دروش، بالاکوٹ 02،کاکول اور بونیرمیں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔برفباری (انچ):مالم جبہ 03اور کالام ٹریس۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: زیارت منفی 14،گوپس ،قلات منفی 13، کوئٹہ منفی 10،استور، بگروٹ منفی09،مستونگ، پشین منفی،اسکردو،پاراچنار منفی07، لہہ ،مالم جبہ، کالام اور دالبندین میں منفی06ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ اگلے تین دن ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ پیشنگوئی کر دی گئی موسم کی ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق اگلے 3 دنوں کی ملک بھر کی پیشگوئی: بلوچستان میں موسم مزید سرد ہوگا اور ہوائیں چلیں گی،

جس کے بعد درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ بارش کا کوئی امکان نہیں۔کل اور پرسوں متوقع زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ) اور زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار (کلومیٹر فی گھنٹہ)کوئٹہ: منفی 1 سے 1 اور منفی 10 سے منفی 8 (35 سے 45)، منفی 2 سے 0 اور منفی 11 سے منفی 9 (40 سے 50)تربت: 17 سے 19 اور 5 سے 7 (60 سے 75)، 16 سے 18 اور 5 سے 7 (60 سے 75) ۔۔اگلے 2 دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 10 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہیں گے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 5 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔ اسکے بعد رواں ہفتے کے اختتام سے اگلے ہفتے کے آغاز تک درجہ حرارت میں تقریباً 10 ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ متوقع ہے۔پاکستان کے شمالی علاقوں بشمول پنجاب، خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم .خشک اور سرد رہیگا۔ تاہم درجہ حرارت میں مزید 2 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے،

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں