آج کہاں کہاں بارش اور کہاں برفباری ہو گی؟محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔تاہم شام/رات کے دوران بالائی خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید

دھند چھاۓ رہنے کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم کشمیر ،بالائی ووسطی پنجاب ،اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اورشمالی علاقہ جات میں شدید سردرہا۔سب سے زیادہ بارش : پنجاب: سیالکوٹ (ائرپورٹ 68 ، سٹی 37) ، لاہور (سٹی 52 ، ائرپورٹ 40) ، گوجرانوالہ 41 ، منگلا 30 ، گجرات 27 ، جہلم 23 ، نارووال 12 ، حافظ آباد 10 ، منڈی بہاؤالدین 09 ، مری 07 ، فیصل آباد 06 ، قصور 03 ، اسلام آباد (شمس آباد 07 ، سید پور 06 ، بوکرا 05 ، گولڑہ 02 ، ائرپورٹ ، زیرو پوائنٹ 01)، چکوال 03 ، راولپنڈی (چکلالہ) 02 ، ساہیوال 02 ، بہاولنگر ، سرگودھا 01 ، کشمیر: مظفرآباد ( سٹی 41 ، ائرپورٹ 37) ، گڑھی دوپٹہ 30 ، کوٹلی 33 ، راولاکوٹ 33 ، گلگت بلتستان: اسکردو 20 ، استور 16 ، چلاس 13 ، بگروٹ 11 ، بونجی 04 ، گوپس 02 ، خیبر پختونخواہ: بالاکوٹ 14 ، کاکول 13 ، مالم جبہ 06 ، سیدو شریف 02 ، دیر (زیریں ، بالائی 02) ، دروش اور پٹن میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس دوران اسکردو 11 ، استور 10 ، بگروٹ ، گوپس 03 ، مری ، مالم جبہ 02 ، ہنزہ ، چلاس اور گلگت میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ،گوپس،قلات منفی 08،بگروٹ ،کو ئٹہ منفی 07،استور،پاراچناراوراسکردو میں منفی06 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں