پاکستان میں موسم سرما طویل ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی

کراچی(آئی این پی) کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم سرما مارچ کے پہلے ہفتے تک رہ سکتا ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات مطابق کراچی میں رواں ہفتے سردی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے اور درجہ حرارت 6 سے8 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ عام طور پر کراچی اور سندھ میں موسم

سرما 15 فروری تک ہوتا ہے، تاہم اس بار موسم سرما معمول سے طویل رہنے کا امکان ہے، اور کراچی سمیت سندھ میں موسم سرما مارچ کے پہلے ہفتے تک رہ سکتا ہے۔ترجمان کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم شمالی علاقوں سمیت وسطی پنجاب میں پہنچ چکا ہے، ہواؤں کا سسٹم بدھ کی صبح تک رہنے کا امکان ہے۔۔۔۔ رواں موسم سرما طویل ہو گا، شدید سردی کی لہر برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات نے تفصیلی پیشنگوئی کر دی کراچی (پی این آئی) کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم سرما طویل ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں موسم سرما مارچ کے پہلے ہفتے تک جا سکتا ہے۔کراچی میں رواں ہفتے سردی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے اور درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ عام طور ہر سندھ میں موسم سرما 15 فروری تک ہوتا ہے تاہم اس بار موسم سرما معمول سے طویل رہنے کا امکان ہے اور کراچی سمیت سندھ میں موسم سرما مارچ کے پہلے ہفتے تک رہ سکتا ہے۔ترجمان کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم شمالی علاقوں وسطی پنجاب میں پہنچ چکا ہے۔ہواؤں کا سسٹم بدھ کی صبح تک رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب شہر قائد سمیت پورے صوبے میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا، سوئی سدرن گیس نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی

تصدیق کردی۔ذرائع کے مطابق موسمِ سرما کا آغاز ہوتے ہی کراچی کے مختلف رہائشی علاقوں میں گیس کی دس سے بارہ گھنٹے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل ہونے کے باوجود بھی رہائشی علاقوں میں بدترین گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بحران پیدا ہوگیا جس کی وجہ سے شہریوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نارتھ کراچی،سر سید ٹاون،شادمان ٹائون،ملیر،نارتھ ناظم اباد لیاری،لیاقت آباد اورنگی،سائٹ ،لانڈھی اور فیڈرل بی ایریا میں گزشتہ کئی روز سے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے روزانہ آٹھ سے دس گھنٹے گیس کی فراہمی بند کی جارہی ہے۔ ایس ایس جی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نان ایکسپورٹ صنعتی یونٹس کو گیس کی فراہمی مکمل بند ہونے کے باوجود کمپنی کو ایک سو پچاس ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close