پاکستان میں سال کی پہلی بارش اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی گئی، ملک کے کس کس حصے کو شدید سردی اپنی لپیٹ میں لے لے گی؟

اسلام آباد (این این آئی)پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں (آج) اتوار سے سال کی پہلی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا اتوار سے سلسلہ منگل تک بارش برسائے گا۔پنجاب میں لاہور، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ساہیوال اور فیصل آباد سمیت اکثر شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا میں پشاور، کوہاٹ، ایبٹ آباد، سوات اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔۔۔۔

کئی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش، کئی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) سردی آ نہیں رہی، سردی آگئی ہے، ملک کے کئی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش، کئی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی، گرج چمک کیساتھ مزید بارش اور برفباری کی پیشن گوئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمت ملک کے مختلف شہروں میں ہفتہ کو موسم سرما کیپہلی بارش ہوئی ، محکمہ موسمیات نے آج اتوار کو اسلام آباد،بالائی /وسطی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیاہے۔اس دوران جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔ جبکہ موسم سرما کی پہلی بارش کیساتھ کئی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری بھی ہوئی۔لوئر اور اپر چترال کے پہاڑوں پر

موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ہے جس کے نتیجے میں پوری وادی سخت سردی کی لپیٹ میں ہے۔ اس دوران کالام میں برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔خیبرپختونخواہ کے دیگر شمالی علاقوں، آزاد کشمیر اور گلگلت بلتستان کے علاقوں میں بھی برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ جبکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا، شمال مغربی بلوچستان ،اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔ ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 06،کالام منفی 02،مالم جبہ 00 اور بگروٹ میں 01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close