قلات (پی این آئی) شدید سردی کی لہر، پانی کی پائپ لائنیں جم کر پھٹ گئیں، بلوچستان کے کئی علاقوں میں پارہ منفی 12 تک گرگیا، لوگ گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سردی کی شدید لہر نے بلوچستان اور ملک بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ بلوچستان کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ
انجماد سے نیچے گر چکا ہے۔بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں قلات کے علاقے میں سب سے زیادہ سرد موسم ریکارڈ کیا گیا۔ قلات میں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ سردی کی اس شدید لہر کی وجہ سے بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ سردی کی شدت اس قدر شدید ہے کہ کئی علاقوں میں پانی کی پائپ لائنز میں پانی جم گیا۔ پانی کی پائپ لائنز جمنے کی وجہ سے پھٹ بھی گئیں۔بلوچستان کے ساتھ ساتھ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی کے حوالے سے بھی بتایا ہے کہ شہر میں سردی کی موجودہ لہر مزید ایک ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے۔ سردی کی لہر جمعے تک ختم ہونے کی توقع تھی تاہم اب یہ لہر مزید کچھ روز برقرار رہے گی۔ اگلے چند روز تک کراچی میں بلوچستان کی شمالی اور شمال مشرقی ہوائیں چل سکتی ہیں، ہواوں کی رفتار چند روز کے دوران متوازن اور معمول سے تیز ریکارڈ ہوسکتی ہیں جب کہ مغربی اثرات کے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں مکمل طور پر بند رہیں گی۔شدید سردی کی لہر، پانی کی پائپ لائنیں جم کر پھٹ گئیں، بلوچستان کے کئی علاقوں میں پارہ منفی 12 تک گرگیا، لوگ گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سردی کی شدید لہر نے بلوچستان اور ملک بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں