آج کہاں کہاں بارشیں اور برفباری کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہا ڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔پنجاب کے مید ا نی علا قوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے

بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک جبکہ شمالی بلو چستان ،شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں شدید سردرہا۔ تاہم اس دوران بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر اوربالائی و وسطی پنجاب میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش :پنجاب: سیا لکوٹ ( ائیر پورٹ 12، سٹی 10)، گجرات 11 ، چکوال 03 ، منگلہ ،منڈی بہا ودین، جہلم 05، نارووال ، سرگودھا 02، اٹک 01، خیبرپختونخواہ: مہمند ڈیم 01، کشمیر: کوٹلی 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ ،قلات منفی 09،کالام، کوئٹہ منفی 08، گوپس منفی 07، سکردو، استوار منفی 06، پاراچنار منفی 05، ژوب منفی 04، مالم جبہ ، ہنز ہ ، چترال ، دیر ، گلگت ، بگروٹ اور دالبندین منفی 03 سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ شدید سرد موسم کے باعث ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا، ایمرجنسی میں تمام بے گھروں کو شیلٹر اور کھانا فراہم کیا جائے گا، اعلان کر دیا گیا محکمہ ریلیف خیبر پختونخوا نے شدید سرد موسم کے باعث ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا محکمہ ریلیف خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق شدید سرد موسم کی ایمرجنسی میں تمام بے گھروں کو شیلٹر اور کھانا فراہم کیا جائے گا۔محکمہ ریلیف کے اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کمشنر بے گھروں کے لیے شیلٹر، دو وقت کا کھانا اور ناشتے کا بندو بست کریں گے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ شدید سرد موسم کی ایمرجنسی کے تحت عارضی بے گھر افراد کو بھی سہولیات دی جائیں گی۔خیبر پختونخوا میں شدید سردی کے باعث محکمہ ریلیف کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامے کے مطابق ناشتے کے لیے100روپے، دوپہر اور شام کے کھانے کے لیے فی کس 200،200 روپے مختص کیے گئے ہیں، شدیدسرد موسم کی ایمرجنسی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ 2010ء کے تحت لگائی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close