پنجاب شدید سردی کی لپیٹ میں، وہ شہر جہاں برفباری شروع ہو گئی

خوشاب (پی این آئی) پنجاب شدید سردی کی لپیٹ میں، ضلع خوشاب کے علاقوں میں برفباری، وادن سون کے کئی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی، سیاحوں نے سخت سردی کے باوجود ان علاقوں کا رخ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بارشوں کے نئے سلسلے اور سائبیرین ہواوں کے ملک میں داخل ہونے کے بعد ملک کے بیشتر

علاقے خاص کر صوبہ پنجاب ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔اتوار کے روز لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں ہونے والی بارش کے بعد موسم مزید سرد ہو گیا۔ جبکہ اہل پنجاب اس وقت حیرت میں مبتلا ہوگئے جب خبر سامنے آئی کہ پنجاب کے ضلع خوشاب میں برفباری ہوئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ضلع خوشاب میں واقع مشہور وادی سون کے کئی علاقوں میں اتوار کے روز زبردست برفباری ہوئی۔برفباری کے بعد پوری وادی نے برف کی چادر اوڑھ لی۔ برفباری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے وادی سون کا رخ کیا ہے۔ واضح رہے کہ وادی سون پنجاب کا پرفضاء مقام ہے جہاں صوبائی حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ جبکہ جہاں ایک طرف پنجاب شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، وہیں ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی بھی شدید سردی کی لپیٹ میں آ چکا۔ سائبیرین ہوائیں چلنے سے کراچی میں شدید سردی کا 7 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ جبکہ ملک کے شمالی علاقے خاص کر خیبرپختونخواہ کے سیاحتی مقامات پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید برفباری ہوئی ہے۔پنجاب شدید سردی کی لپیٹ میں، ضلع خوشاب کے علاقوں میں برفباری، وادن سون کے کئی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی، سیاحوں نے سخت سردی کے باوجود ان علاقوں کا رخ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بارشوں کے نئے سلسلے اور سائبیرین ہواوں کے ملک میں داخل ہونے کے بعد ملک کے بیشتر علاقے خاص کر صوبہ پنجاب ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں