اسلام آباد (پی این آئی)برفباری نے علاقوں کو اپنی سفید چادر میں ڈھانپ لیا، سیاح رات کو سفر نہ کریں، دوران سفر مشکلات سے بچنے کیلئے گاڑی میں چین لازمی رکھیں۔گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ برف کے سبب سڑکوں پر پھسلن سے مقامی افراد اور سیاحوں کو آمدرفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے
جس سے بچنے کیلئے سیاح گرم کپڑے اپنے ساتھ رکھیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روزخیبر پختونخواہ میں ایکسٹریم کولڈ موسمی ایمرجنسی نافذکر دی گئی ہے ۔ محکمہ ریلیف نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ صوبے میں انتہائی سرد موسم کی ایمرجنسی نافذکر دی گئی ہے ،بے گھر افراد کو شیلٹر اور کھانا فراہم کرنے کا بندوبست کر لیاگیا ہے ۔ جاری علامیے میں ڈپٹی کمشنرزبے گھر افراد کو شیلٹرز میں کھانا فراہمی کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ اعلامیے کے مطابق ناشتے کے لیے 100 روپے اور دوپہر اور شام کے کھانے کے لیے 2،2 سو روپے فی کس مختص کیے گئے ہیں۔دوسری جانب کراچی میں ٹھنڈی، تیز اور گرد آلود ہوائیں چل پڑیں۔ محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آج کراچی میں ریکارڈ توڑ سردی پڑسکتی ہے تاہم موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کا 7سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے، سردی کی شدت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رہ سکتی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ پورے سال سردیوں کا انتظار کرتے ہیں کیونکہ اس موسم کا اپنا ہی ایک مزہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں