سردی کا برسوں پرانا ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان، سردی کی موجودہ لہر جمعے کے روز تک برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

کراچی(این این آئی) کراچی میں کوئٹہ کی سرد ہواوں نے شہر کا رخ کرلیا ہے جس کے باعث اس ماہ سردی کا ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی شمالی سمت سے چلنے والی ہوائوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 36 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی جب کہ سردی کی موجودہ لہر کے دوران 50

کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں جس کے باعث کراچی میں پیر کے روز پارہ مزید گرنے کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ کراچی میں پیر کے روز ہواوں کی رفتار بڑھنے اور سردی میں اضافے، مطلع سرد و خشک رہنے اور کم سے کم درجہ حرارت 8 سے10 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے جب کہ سردی کی نئی لہر جمعے تک برقرار رہ سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اتوار کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری ریکارڈ ہوا جب کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 3 ڈگری کمی کے بعد 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 28 اور شام کو 6 فیصد ریکارڈ ہوا جب کہ دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوکر 3 کلومیٹر رہ گئی تھی۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی امکان ظاہر کیا ہے کہ سردی کی موجودہ لہر رواں ہفتے جمعے کے روز تک برقراررہ سکتی ہے اور اس کے دوران ہی دسمبر کے مہینے میں کم سے کم درجہ حرارت کا سابقہ چند سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔۔۔۔

28 دسمبر کی چھٹی کا جعلی سرکلر سوشل میڈیا پرزیر گردش، ایکشن لینے کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم کو خط

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے جعلی سرکلر جاری ہونے پر ایکشن لے لیا،ایف آئی اے سائبرکرائم کو خط لکھ دیا،28دسمبر کو چھٹی کا جعلی سرکلر سوشل میڈیا پرگردش کررہا ہے۔ سندھ حکومت نے ایف آئی اے کو خط میں کہاہے کہ سوشل میڈیا پرگردش کرنے والے نوٹیفکیشن جعلی ہے۔جعلی سرکلر پر انکوائری کی

جائے ۔خط میں کہاگیاہے کہ ایسا پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔جعلی نوٹیفکیشن کو سوشل میڈیا سے ہٹایا جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close