19 پروازیں منسوخ، 16 تاخیر کا شکار، خراب موسم اور شدید دھند کے باعث معمولات زندگی متاثر، موٹروے بھی بند

لاہور( این این آئی)شدید دھند کے باعث گزشتہ روز بھی معمولات زندگی متاثر رہے ،بیرون اوراندرون ملک سے آنے اور جانے والی 19پروازیں منسوخ جبکہ 16تاخیر کا شکار رہیں ، موٹر وے کو بھی مختلف مقامات سے بند رکھا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے اطراف میں شدید دھند کے باعث

حد نگاہ کم ہونے پر فضائی آپریشن مشکلات کا شکار رہا۔بلیو ائیر لائن کی دبئی جانے والی پرواز 410 ،لاہور سے ریاض جانے والی پرواز 318،نجف جانے والی پرواز آئی ایف 342 ،ترکش ائیر لائن کی استنبول جانے والی پرواز 715 ،اتحاد ائیر لائن کی ابوظہبی جانے والی پرواز 244 ،بلیو ائیر لائن کی ابوظہبی جانے والی پرواز 430 ،لاہور سے جانے والی پرواز پی ایف 143 اورکوالالمپور جانے والی پرواز او ڈی 132 سمیت 19پروازیں منسوخ ہو گئیں جبکہ 16پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے مسافروں اور ان کے عزیز و قارب کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ترجمان موٹر وے کے مطابق شدید دھند کیو جہ سے موٹروے ایم تھری لاہور سے رجانہ تک بندرکھی گئی ، موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند رہی ، قومی شاہراہ پر ٹھوکر ، چوہنگ، مراکہ، شام کی بھٹیاں اور مانگا منڈی ، پتوکی، جمبر، پھول نگر میں شدید دھندکے باعث حد نگاہ 10 سے 30 میٹر ہونے کی وجہ سے آمدورفت معطل رہی ۔ترجمان کے مطابق چنی گوٹھ،رحیم یار خان،صادق آ باد کے علاقوں میں ہلکی دھند رہی ۔دھند چھٹنے پر موٹر وے کو مرحلہ وار ٹریفک کے لئے کھولا جاتا رہا۔۔۔۔۔۔ شدید دھند ،ائیر پورٹس پر اندرون اور بیرون ممالک سے آنے اورجانے والی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر لاہور(این این آئی ) شدید دھند کی وجہ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل

ائیرپورٹ پر اندرون اور بیرون ممالک سے آنے اورجانے والی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر رہا،شدید ترین دھند کے باعث ہفتہ کی رات بھی فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا اوراندرون اور بیرون ممالک جانے اور آنے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق لاہور آنے والی پروازوں کو کراچی ،اسلام آباد اور سیالکوٹ ائیر پورٹس پر لینڈنگ کرنا پڑی ،استنبول سے آنے والی ترکش ائیر لائن کی پرواز ایک گھنٹہ تک لاہور کی فضا میں چکر لگاتی رہی اور بعد ازاںپرواز کو کراچی بھجوا دیا گیا۔برٹش ائیر کی لندن اور ایمریٹس کی پرواز کو اسلام آباد اور سیالکوٹ اتار لیا گیا ۔دوحہ سے آنے والی قطر ائیرویز اور ابوظہبی سے اتحاد ائیرویز کی پرواز کو بھی مطلع صاف نہ ہونے کی وجہ سے کراچی اترنے کی ہدایت کی گئی ۔ شدید دھند کی وجہ سے لاہور سے شارجہ، دوحہ ، ابوظہبی جانے والی پروازیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں جبکہ کراچی اور کوئٹہ کی پروازیں لاہور سے روانہ نہ ہوسکیں جس کی وجہ سے مسافروں اور ان کے عزیز و اقارب کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close