بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع، آئندہ چوبیس گھنٹوں سے متعلق پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ تا ہم کشمیر،بالائی خیبرپختونخوااورگلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کی توقع۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں

اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیددھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ خطۂ پوٹھوہارسمیت پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کی بھی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک جبکہ شمالی بلو چستان ،شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں شدید سرد رہا۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 15، گوپس منفی 12 ، اسکردو ،استور منفی 11، کالام منفی 09،گلگت، بگروٹ ،ہنزہ منفی 07، راولاکوٹ،سرینگر منفی 06، دیراور پاراچنار میں منفی05 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ موسم کی ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے تمام حصّوں کو اس وقت متاثّر کر رہا ہے جو کہ بادلوں کی شکل میں سیٹلائٹ پر کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف مقامات پر دیکھا جا سکتا ہے۔ آج رات خیبر پختونخواہ کے شمال مغربی علاقوں اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہے۔ درجہ حرارت تقریباً پورے ملک میں رات کو 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔عام طور پر مغربی ہواؤں کے سلسلے جو ساحلی سندھ کو متاثّر کرتے ہیں، ان سے بہت محدود مقدار میں بارش ہوتی ہے۔ تاہم سن 2017 سے گرینڈ سولر منیمم کے باعث رونما ہوتی ہوئی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث یہ کہا جا سکتا ہے کہ کراچی کے لوگ اس حیران کن منظر کیلئے ہرگز تیّار نہ تھے جو انہیں 18 دسمبر 2017 کی صبح سویرے دیکھنے کو ملا۔مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ بحیرہ عرب کے راستے داخل ہوا اور جنوب مغرب سے شمال مشرق کی سمت میں بڑھا۔ 17 دسمبر سے ہی کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے تیز ہوائیں چل رہی تھیں جو 18 دسمبر کی صبح تک جاری رہیں، جن میں شمال مشرق کی سمت سے طاقتور ترین جھونکوں کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ رہی تھی۔ یہ گرم اور ٹھنڈی ہواؤں کے تصادم سے بننے والے طاقتور گرج چمک کے طوفان کیلئے بہترین نسخہ تھا، اور یہی ہوا۔صبح سویرے 4 بجے کے

قریب شہر کے جنوب مغرب میں گرج چمک کے طاقتور طوفان تشکیل پاۓ اور شمال مشرق کی سمت میں بڑھنے لگے۔ تاہم آسمان سے محض مینہ ہی نہیں برسا!کراچی کے مشرقی، جنوب مشرقی اور جنوبی حصّوں میں شدید ژالہ باری کے سبب سڑکوں، چوراہوں اور لانوں نے اولوں کی سفید چادر اوڑھ لی اور اولوں کے شور سے نیند سے جاگے شہریوں نے یہ حیران کن منظر اپنی آنکھوں کے سامنے رونما ہوتے ہوۓ دیکھا۔ ڈیفنس، کلفٹن، پی ای سی ایچ ایس، بہادرآباد، ملیر اور کراچی کے ضلع مشرقی اور ضلع جنوبی کے زیادہ تر علاقوں میں شدید ژالہ باری ہوئی۔ کراچی میں ژالہ باری کا ہونا ہی انہونی بات ہے۔ اسکے اوپر ایک انچ حجم کے اولے اتنے کثیر تعداد میں پڑنا ایک ایسا موسمی واقعہ ہے جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ ژالہ باری تقریباً آدھا گھنٹہ درج بالا علاقوں میں جاری رہی۔ البتّہ شہر کے وسطی، شمالی اور مغربی علاقوں میں صرف

ہلکی بارش ہوئی۔اسکے بعد صبح 5 بجے شہر کے جنوب جنوب مغرب میں ایک اور گرج چمک کا طوفان تشکیل پایا جو شمال شمال مشرق کی سمت میں بڑھنا شروع ہوا، جس سے شہر کے جنوبی، وسطی اور شمالی حصّوں میں تیز بارش ہوئی جو کہ 20 سے 25 منٹ جاری رہی جبکہ مغربی، مشرقی اور جنوب مشرقی حصّوں میں ہلکی سے معتدل بارش ہوئی۔ساری رات شمال مشرق کی سمت سے 35 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں چلتی رہیں اور کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار (ملی میٹر): ڈیفنس فیز-2 ایکسٹینشن 13.5، صدر 12.7، لانڈھی 11، نارتھ ناظم آباد، پاپوشنگر ناظم آباد 10، نارتھ کراچی 9.6، فیصل بیس 9، میٹ کامپلیکس جوہر بلاک 5۔۔ 4.4، مسرور بیس 4 اور گلشنِ حدید 0.3

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close