شدید سردی اور بارشیں ، عوام تیاری کر لیں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کا موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگی خبر دار کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ اس دوران شمال مشرقی پنجاب میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔تاہم بالائی خیبر پختو نخوااورگلگت بلتستان میں شام/رات کے

دوران چند مقاما ت پرہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ تا ہم کشمیر،بالائی خیبرپختونخوااورگلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کی توقع ہے۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیددھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ خطۂ پوٹھوہارسمیت پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کی بھی امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک جبکہ شمالی بلو چستان ،شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں شدید سرد رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close