آج موسم کیسا رہے گا؟ شدیدسردی کے کئی ریکارڈز ٹوٹنے کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ ملک کے بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا ۔ تا ہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔اس دوران خطۂ پو

ٹھوہار سمیت پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا بھی امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک جبکہ شمالی بلو چستان ،شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں شدید سرد رہا۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت : کالام منفی 12 ، استور ،لہہ منفی 10،قلات منفی09،اسکردو منفی 08، گوپس، مالم جبہ ،کوئٹہ، بگروٹ ،زیارت منفی 07،گلگت، دیر، پاراچنارمنفی06 ،ژوب منفی 05،کاکول اور مری میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔موسم کی ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستا ن کے مطابق آج رات سردی کی شدّت میں مزید اضافہ متوقع ہے، جس میں پنجاب، کشمیر اور سندھ کے علاقے شامل ہیں۔ کل صبح دسمبر کے تاریخی سرد ترین درجہ حرارت کے ریکارڈ کئی مقامات پر ٹوٹنے کا امکان ہے۔بشمول خیبر پختونخواہ، میدانی علاقوں میں بڑے پیمانے پر کُہرا پڑنے کی توقع ہے۔ ملک کے مشرقی حصّوں میں آج کی رات رواں موسمِ سرما کی اب تک کی سرد ترین رات ہوگی۔ خطّہٰ پوٹھوہار میں شمال مغرب کی سمت سے 10 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں چلنے کے باعث محسوس کئے جانے والا درجہ حرارت کافی کم ہے۔Weather Busters Pakistan موسم کا حال اپنے موسمی سٹیشنوں کا تجزیہ کر کے یہ پیشگوئی جاری کر رہے ہیں کہ زیادہ تر علاقوں میں آج رات یا کل صبح کم سے کم درجہ حرارت میں مزید 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کی توقع ہے، جبکہ زیادہ تر مقامات پر ہوا میں نمی کے تناسب میں 20 سے 30 فیصد کمی آ چکی ہے۔یہ انتہائی خشک سردی کی عام مثال ہے۔ ملک کے زیادہ تر میدانی علاقوں میں آج رات دھند پڑنے کا امکان نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں