کوئٹہ،اسلام آباد (این این آئی)بلوچستان کے شہر شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے جس کے بعد کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، اورکزئی میں موسم سرما کی پہلی برف باری سے راستے، درخت، مکانات برف سے ڈھک گئے اورسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے
بالائی علاقوں میں برفباری سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں، نانگا پربت پر15 فٹ سے زیادہ برف پڑچکی ہے۔استور میں شدید برفباری کے باعث بند رابطہ سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے، شدید سردی میں ندی نالوں اور پائپ لائنوں میں پانی بھی جم گیا۔شمالی بلوچستان میں شدید سردی سے معمولات زندگی متاثر ہوگئے، شمال مشرقی بلوچستان میں موسم خشک اور سرد رہا، بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔ادھر پنجاب اورسندھ کے کئی شہروں میں صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائی رہی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔قلات میں درجہ حرارت منفی گیارہ اور کوئٹہ میں منفی 10 ڈگری تک گر گیا۔اسلام آباد میں درجہ حرارت ایک ڈگری، لاہور میں چار،کراچی میں 11 اور پشاور میں 3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔۔۔۔۔
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں موسم کیسا رہے گا ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی
اسلام آباد(پی این آئی )آج بدھ کے روز اگلے چار روز تک کو ئٹہ سمیت شمالی بلو چستان ،شمالی علاقہ جات کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا کے اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدیددھند اورکہر پڑنے کا بھی امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں
میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔ تا ہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔ تا ہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔تاہم بالائی خیبر پختونخواہ اورکشمیر میں بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا : میر کھانی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں