آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں موسم کیسا رہے گا ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی )آج بدھ کے روز اگلے چار روز تک کو ئٹہ سمیت شمالی بلو چستان ،شمالی علاقہ جات کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا کے اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدیددھند اورکہر پڑنے کا بھی امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔ تا ہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔ تا ہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔تاہم بالائی خیبر پختونخواہ اورکشمیر میں بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا : میر کھانی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں