اسلام آباد ( پی این آئی) تازہ ترین فوگ رپورٹ موٹروے ایم 2 اسلام آباد سے لے کر لاہور تک دھند کی شدت میں کمی کے باعث ہر قسم کی گاڑیوں کے لیے کھول دی گئی ہےتاہم ترجمان موٹر وے کے مطابق عوام سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔گاڑی کی رفتار کم
رکھیں اور درمیانی فاصلہ رکھیں۔سفر شروع کرنے سے پہلے (NHMP Humsafar) اسمارٹ فون ا یپلی کیشن ، ایف ایم ریڈیو 95 یا ہیلپ لائن130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی گئی
اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔ تا ہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔تاہم بالائی خیبر پختونخواہ اورکشمیرمیں بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا :پاراچنار04، میر کھانی 03،چیراٹ، دروش اورپشاورمیں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:قلات منفی 11 ، لہہ ،کوئٹہ منفی 09 ، اسکردو، کالام منفی 07، استور، مالم جبہ ، پاراچنار منفی 06، گوپس، بگروٹ منفی 05 ، گلگت، دالبندین منفی 04ہنزہ،ژوب اورمری میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔موسم کی ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک اور انتہائی ٹھنڈے سلسلے کے باعث بادل چھاۓ رہنے اور برفباری کی توقع ہے۔ بلوچستان میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ آگے شدید سرد موسم متوقع۔مغربی ہواؤں کا موجودہ سلسلہ آج ملک سے روانہ ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں انتہائی سرد ہوائیں ملک کے جنوبی حصّوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ دوسری جانب مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ شمال کو متاثّر کرنا شروع
ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے ملک بھر میں درجہ حرارت معمول سے انتہائی کم ہو جائیں گے۔اس وقت صوبے کے شمال مشرقی حصّوں بشمول کوئٹہ میں شمال مغرب کی سمت سے 30 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی انتہائی سرد ہوائیں چل رہی ہیں، جس کی وجہ سے صوبے کے شمالی اور مغربی حصّوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 10 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے، جبکہ جنوب مغربی حصّوں بشمول تربت میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع ہے۔ رواں ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں۔ تاہم منگل کی صبح سب سے زیادہ سرد ہوگی۔ کل کوئٹہ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دھوپ میں 0 ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمال مغرب کی سمت سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کے جھکّڑ چلنے کے باعث محسوس کئے جانے والا درجہ حرارت دن کے وقت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا! صوبائی دارلحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12 سے منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جانے کا امکان ہے۔ تربت میں بھی کم سے کم درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ بدھ کے بعد درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے، جس کی وجہ سے شدید سردی سے کچھ آرام مل جاۓ گا۔زیادہ تر وقت دھوپ کیساتھ موسم انتہائی سرد رہنے کی توقع ہے۔ بارش کا کوئی امکان نہیں،
تاہم پورے صوبے میں دن اور رات کے درجہ حرارت معمول سے 4 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے، جس میں جیکب آباد، نوابشاہ اور سکّھر کے علاقے شامل ہیں۔ اگلے (تصویر 2 دیکھیں)۔زیادہ تر وقت دھوپ کیساتھ موسم انتہائی سرد رہنے کی توقع ہے۔ بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم پورے صوبے میں دن اور رات کے درجہ حرارت معمول سے 4 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے، جس میں جیکب آباد، نوابشاہ اور سکّھر کے علاقے شامل ہیں۔ اگلے 2 دنوں کے دوران کراچی اور حیدرآباد میں شمال مشرق کی سمت سے 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں