چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)منگل کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان۔ خطہ پوٹھوہار ،بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ۔ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد

رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔تاہم کشمیر اوربالائی خیبر پختونخواہ میں بارش اوربرفباری ہوئی ۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا : کالام 08، میر کھانی 07 ، پاراچنار، بالاکوٹ 03، دیر 02 کشمیر: مظفرآباد 03 اور گڑھی دوپٹہ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران کالام 04 اور مالم جبہ میں 01 انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ ،اسکردو منفی 07 ، استور منفی 06 ، گوپس ، پاراچنار،بگروٹ، قلات منفی 05 ، مالم جبہ ، کوئٹہ منفی 04 ، کالام ، ہنزہ،گلگت منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ اگلے 7 دنوں کی پیشگوئی، شمال میں ابر آلود موسم اور برفباری متوقع۔ جنوب میں شدید سردی کی لہر کا امکان!کیا ہونا ہے؟مغربی ہواؤں کا ایک اور انتہائی ٹھنڈے سلسلے کے باعث بادل چھاۓ رہنے اور برفباری کی توقع ہے۔ بلوچستان میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ آگے شدید سرد موسم متوقع۔ مغربی ہواؤں کا موجودہ سلسلہ آج ملک سے روانہ ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں انتہائی سرد ہوائیں ملک کے جنوبی حصّوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ دوسری جانب مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ شمال کو متاثّر کرنا شروع ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے ملک بھر میں درجہ حرارت معمول سے انتہائی کم ہو جائیں گے۔مغربی ہواؤں کے اس دوسرے سلسلے کی بدولت ملک بھر میں باالخصوص شمالی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں ہوا کے معیار میں بہتری کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close