پاکستان کا وہ علاقہ جہاں یخ بستہ ہواؤں کے باعث شدید سردی، رات 10 بجے درجہ حرارت منفی 6 پر پہنچ گیا

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقے یخ بستہ ہوائوں کے باعث شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی اضلاع میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ پیر کی رات 10بجے تک زیارت میں درجہ حرارت منفی 6، قلات میں منفی 5کوئٹہ

میں منفی 4، مستونگ میں مفی 3، پشین اور مسلم باغ میں منفی 1چمن میں 2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔یخ بستہ ہوائوں کی وجہ سے کوئٹہ شہر کی سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہی جبکہ شہر کے بیشتر علاقوں میںگیس پریشر بھی انتہائی کم رہا محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر رواں ہفتے برقرار رہے گی ۔ واضح رہے کہ موسم کی ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ اس وقت شمالی افغانستان سے تیزی سے گزر رہا ہے۔ اس وقت ملک کے جنوبی علاقوں میں سردی کی لہر میں اضافہ ہو رہا ہے۔گزشتہ رات پنجاب کے 90 فیصد علاقوں، مشرقی خیبر پختونخواہ بشمول ڈی آئی خان، لکّی مروت، کوہاٹ اور ہزارہ کے علاقوں، کشمیر کے جنوبی حصّوں اور شمالی سندھ بشمول سکّھر میں دھند کی پیشنگوئی کی گئی تھی، جس کی وجہ سے حدِ نگاہ 50 سے 100 میٹر رہ جائیگی۔ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں بشمول سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت میں مزید 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔منگل کی صبح تک راتیں انتہائی سرد اور درجہ حرارت معمول سے انتہائی کم رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ میں بھی اگلے 48 گھنٹوں میں درجہ حرارت میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی کا امکان ہے۔مغربی بلوچستان میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 10 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہیں گے جبکہ ساتھ ہوائیں ہونگی۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقے یخ بستہ ہوائوں کے باعث شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close