شدید سردی کی لہر، ہفتے کے روز کن کن شہروں میں بارش ہو گی؟حالیہ بارشوں کا سلسلہ ختم کب ہو گا؟

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔ تاہم خطہ پوٹھوہار،بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا،بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔ بلوچستان :سبی 07، خضدار ، پسنی 05، نوکنڈی 03،دالبندین 02، کوئٹہ 01، پنجاب: ٹی ٹی سنگھ 07، کوٹ ادو ، ڈی جی خان05 ، بہاولپور،چکوال 03، جھنگ 02، رحیم یار خان ،خان پور، خانیوال، ملتان،جوہر آباد 01، سندھ: جیکب آباد13، خیبر پختونخوا:دیر (اپر 10، لوئر 02)، میر کھانی ،کالام 04 ، قلات ، دروش، بار کھان 02 ، گلگت بلتستان: استور میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جبکہ کالام 2.5 ، استور میں 01 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 07،گوپس ، کالام ،پاراچنار منفی 04، سکردومنفی 03، مالم جبہ ،بگروٹ اوراستور میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

جمعرات سے ہفتہ کے دوران ملک میں مزیدبارش اور برف باری کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا موجودہ سلسلہ ہفتہ تک بر قرار رہے گا۔ اس موسمی صورتحال کے باعث جمعہ/ ہفتہ کے دوران چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، کوہاٹ، پشاور،بونیر ، کوہستان ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کرم، بنوں ، وزیرستان ، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا،جھنگ، سیالکوٹ، ساہیوال، اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،فیصل آباد، بھکر، لیہ، ملتان ، ڈیرہ غازی خان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان۔جمعہ/ ہفتہ کو مری اورگلیات میں بھی اچھی بارش / برفباری کی توقع۔جمعہ / ہفتہ کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان اوربالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائنڈنگ کا بھی خدشہ۔بارش کے سلسلے کے بعد درجہ حرارت میں کمی اور دھند کی شدت میں اضافے کا امکان۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close