محکمہ موسمیات نے کن کن علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی؟سردی میں مزید اضافہ ہو گا

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ کشمیر،گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں رات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند

پڑنے کا امکان ہے۔بری ہوائیں ملک کے زیادہ تر علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ مغربی ہواؤں کا ایک کمزور سلسلہ کل رات سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:لہہ منفی 08،پاراچنار منفی 07،کالام منفی05، گوپس ،سکردومنفی04، استور منفی03اوربگروٹ میں 00 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں