حکومت نے ملک بھر میں شہریوں کو مفت کورونا ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) کورونا ویکیسن عوام کو مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا ویکیسن عوام کو مفت فراہم کی جائے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کورونا ویکیسن کے لیے حکومت فنڈ اکٹھا کر رہی ہے۔2021کی دوسری سہ ماہی

میں ویکیسن لگانا شروع کر دیں گے اور ویکیسن عوام کو مفت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے شروع میں ایک لیبارٹری تھی لیکن اب 150 سے زائد لیبارٹریز ہیں۔بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھائی گئی تھی۔نوشین حامد نے مزید کہا کہ ملک بھر میں 2500 آکسیجن بیڈ کا اضافہ کیا ہے مگر وینٹی لیٹرز سے زیادہ ضرورت آکسیجن بیڈ کی ہے۔خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس کی ویکسین کی خریداری کی منظوری دے دی۔ذرائع نے بتایاکہ حکومت نے کورونا وائرس کی ویکسین کے لیے 15 کروڑ ڈالر روپے مختص کیے، وفاقی کابینہ نے نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی، پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز اور 65 سال سے زائد عمر کے لوگؤں کو ویکسین دی جائے گی۔حکومت نے کورونا ویکیسن کی ایڈوانس خریداری کے سلسلے میں عالمی اداروں سے مالی معاونت لینے کا فیصلہ کر لیاہے، انسداد کورونا ویکسین طبی عملے کو ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائے گی۔ دستاویز کے مطابق وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز اقتصادی امور ڈویژن کے ذریعے عالمی اداروں سے مالی معاونت کے لئے بات چیت کرے گی، مالی معاونت کے لئے عالمی بنک، اے ڈی بی اور یونیسیف سے رابطہ کرنے کی تجویز زیر غور ہے، دستاویز کے مطابق عالمی اداروں سے کورونا کی خریداری کے اخراجات کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔ دستاویز کے مطابق کورونا ویکسین طبی عملے اور تشویشناک حالت والے مریضوں کو فراہم کی جائے گی۔ مشیر ادارہ جاتی اصلاحات نے تجویز دی ہے کہ طبی عملے کو ویکیسن مفت فراہم کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close