معمول سے زیادہ بارشیں اور برفباری، دسمبر اور جنوری میں درجہ حرارت ریکارڈ توڑ حد تک کم رہنے کا امکان

اسلام آباد(پی این آئی)جدید ترین موسمیاتی ماڈل استعمال کرتے ہوئے Weather Busters Pakistan موسم کا حال نے موسمِ سرما 2020-2021 کی یہ پیشگوئی تیّار کی ہے۔سردیوں کا آغاز اس سال معمول سے 1 ماہ قبل نومبر کے دوسرے ہفتے میں ہی ہو گیا۔ بارشیں اور برفباری تاحال ملک کے مغربی، شمالی اور

جنوبی حصّوں میں معمول سے زیادہ یا کافی زیادہ رہی ہیں، سواۓ پنجاب کے چند شمال مشرقی اور مشرقی حصّوں کے۔شمالی خیبر پختونخواہ، شمالی پنجاب اور کشمیر میں مجموعی طور پر بارشیں معمول سے تھوڑی زیادہ متوقع ہیں۔ درجہ حرارت اور بارش کی مقدار #بلوچستان اور #سندھ میں معمول سے تھوڑا کم رہنے کا امکان ہے۔پاکستان کے انتہائی شمال اور بلند مقامات میں اس موسمِ سرما معمول سے زیادہ یا کافی زیادہ #برفباری کا امکان ہے۔ غیر معمولی برفباری کے واقعات ہو سکتے ہیں! برفباری غیر معمولی حد تک کم بلندی والے مقامات پر ہونے کی امید ہے جبکہ موسمِ سرما کے وسط میں ملک کے شمالی اور مغربی علاقوں میں 2000 فٹ تک برف پڑ سکتی ہے! اسکے علاوہ غیر معمولی حد تک کم بلندی والے مقامات پر گیلی برف بھی پڑ سکتی ہے!دسمبر اور جنوری میں درجہ حرارت ریکارڈ توڑ حد تک کم رہنے کا امکان ہے۔ عنقریب مستقبل میں اوسطاً درجہ حرارت یکے بعد دیگرے مغربی ہواؤں کے سلسلوں (ہفتے میں کم از کم 1) کے باعث معمول سے کم یا انتہائی کم رہنے کا امکان ہے۔ چنانچہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کم، جبکہ گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور کشمیر کے بلند مقامات پر درجہ حرارت معمول سے 4 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے!smog/ دھند کی صورتحال سال 2018 کے نسبت بہتر رہنے کا امکان ہے کیونکہ مغربی ہواؤں کے یکے بعد دیگرے سلسلے ہوا کو صاف کرتے رہیں گے۔ ہم ہوا کے معیار میں بہتری یا بدتری کی صورت میں ہم آپ کو وقتاً فوقتاً اپڈیٹس دیتے رہیں گے۔ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان کی حسّاس آبادی ماسک کا استعمال کریں. ہوا کے میعار بہتر کرنے والا آلات گھروں میں مدد گار ہو سکتے ہیں ۔اس موسم سرما میں ہوا میں نمی کا تناسب ملک بھر میں معمول سے کچھ کم سے معمول سے کم رہنے کا امکان ہے ۔ خشک اور ٹھنڈی ہوائیں معمول سے زیادہ غالب رہیں گی۔(1981-2010 معمول کے مقابلے میں)دسمبر میں #ہواؤں کی رفتار زیادہ تر معمول کے مطابق یا کچھ زیادہ رہیں گی- زیادہ تیز ہوائیں چلنے کے امکانات کم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close