بارشیں برسانے والا ایک اور سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کو تیار۔۔ملک بھر میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور(پی این آئی) پاکستان بھر میں بارشیں برسانے والا سسٹم ملک میں داخل ہونے کو تیار، سات اور آٹھ دسمبر کو ملک کے اکثرعلاقوں میں بارش ہو گی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اگلے ماہ کے پہلے ہفتے کے دوران ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر

دی۔ بتایا گیا ہے کہ ملک میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں پھر بادل برسیں گے۔سات اور آٹھ دسمبر کو ملک کے اکثرعلاقوں میں بارش ہو گی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا۔کراچی میں اس بار سردی کا دورانیہ طویل ہو گا اور کراچی والوں کو سردی زیادہ لگے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں