مزید بارشیں ہوں گی یا موسم خشک رہے گا؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)موسم کی ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں اس وقت جزوی یا زیادہ تر ابر آلود ہے۔ آج رات درجہ حرارت پچھلے کئی دنوں سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔گلگت بلتستان کے مشرقی حصّوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش یا برف باری ہو سکتی جبکہ شمالی خیبر

پختونخواہ، شمالی پنجاب اسلام آباد اور آزاد کشمیر کے بارش کا امکان نہیں۔ کل صبح مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا۔درجہ حرارت میں مزید 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ متوقع ہے۔ تاہم گزشتہ دو ہفتوں کے مقابلےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اب بھی زیادہ تر معمول سے کم رہیں گے۔ اس ہفتے کے اختتام سے اگلے ہفتے کے آغاز تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔ آج رات کم سے کم درجہ حرارت معمول سے تقریباً 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہینگے۔اس ہفتے کے اختتام پر پاکستان بھر میں موسم صاف اور زیادہ تر دھوپ ہوگی۔مغربی ہواؤں کا خشک سلسلہ ملک کے شمالی اور مغربی حصّوں کو متاثّر کر سکتا ہے، جس کے سبب خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے بلند مقامات پر کہیں کہیں مطلع کچھ حد تک یا زیادہ تر ابرآلود رہنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔ منگل کی دوپہر کو باالخصوص بلند مقامات پر مطلع مکمّل ابرآلود ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close