موسم کا معجزہ، کون سے ملک میں ہیٹ ویو کا خطرہ، گرمی کی شدت بڑھ گئی؟؟؟

کینبرا (این این آئی) آسٹریلیا کے جنوبی اور مشرقی حصوں میں اس ویک اینڈ پر ہیٹ ویو کا خطرہ ہے، ہیٹ ویو سے قبل کچھ ریاستوں میں گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کے اثرات سائوتھ آسٹریلیا، وکٹوریا اور نیو سائوتھ ویلز کے علاقوں میں زیادہ نظر آئیں گے۔ایڈیلیڈ کے شمالی حصے میں

درجہ حرارت 44 جبکہ کوئنزلینڈ کے ایک علاقے میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق آسٹریلیا میں یہ نومبر کئی لحاظ سے غیر معمولی رہا ہے۔ معمول کی بارشوں میں نصف کمی ہوئی ہے۔ ممکن ہے کہ یہ موسمی کیفیت سب سے گرم ترین نومبر کا بھی نیا ریکارڈ قائم کردے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close