آج موسم کیسا رہے گا؟ شدید سردی پڑنے کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان۔جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان کے پہاڑی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔گذشتہ 24

گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ ، کالام منفی10، گوپس منفی 06، استور منفی05،اسکردو منفی04،دیر، مالم جبہ, زیارت ،قلات منفی 03 ،کوئٹہ،ہنزہ اور بگروٹ میں منفی 02ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں