سردی کی شدت میں اضافہ، آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبر دیدی

اسلام آباد(پی این آئی)جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان۔جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان کے پہاڑی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا

موسم ملک کے بیشتر علاقوں موسم سرد اور خشک رہا۔تاہم سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب:اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 31، ایئر پورٹ 08)، راولپنڈی (شمس آباد 27)، مری 21، چکوال 03، بھکر 04، گجرات 01،خیبر پختونخوا:پٹن ، میرکھانی 07، کالام 04، سیدوشریف 03، دیر (لوئر03 ، اپر02) ،بالاکوٹ02، کشمیر:گڑھی دوپٹہ 19، مظفرآباد 14، راولاکوٹ06 ، کوٹلی میں 03ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران کالام 15 اورمالم جبہ میں10 انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 12، کالام منفی 06،گوپس ، سکردو،قلات منفی05، بگروٹ، مالم جبہ، کوئٹہ منفی 04، میر کھانی،پاراچناراور استور میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close