اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلودرہے گا۔ اس دوران خطہ ٔ پوٹھوہار،بالائی/وسطی پنجاب،زیریں سندھ، خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم کشمیر، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان، بالائی/
وسطی پنجاب ،سندھ اور بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: گوپس،لہہ منفی 06، کلام منفی 05 ،بگروٹ منفی 04،سکردو ، ا ستور، مالم جبہ ،گلگت منفی02 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر:مظفرآباد(سٹی 25، ایئر پورٹ 19)، راولاکوٹ 21، گڑھی دوپٹہ 13، کوٹلی 07، خیبر پختونخواہ: بالاکوٹ 17، پٹن 14، پاراچنار 13، مالم جبہ 12، سیدوشریف ، کالام 06، کاکول 05، دیر (اپر 04، لوئر 01)، میرکھانی 03، تخت بائی، چراٹ، بنوں ، پشاور (سٹی) 01، گلگت بلتستان: استور05،بگروٹ01 ، پنجاب: اٹک 03، اسلام آباد (سٹی 02، ایئر پورٹ 01) ، راولپنڈی (چکلالہ) ، مری 01 ،بلوچستان:لسبیلہ 08، خضدار 06،تربت 03، جیوانی ، کوئٹہ، گوادر02 ،اورمارہ،قلات 01، سندھ :روہڑی ، لاڑکانہ 03، موہنجو دارو، جیکب آباد 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران کالام ،مالم جبہ 05، استور 3.2، بگروٹ 01، اور مری میں 0.5انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں