آج سےجمعرات تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں (آج)منگل سے جمعرات تک بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہوگا جس کی وجہ سے کوئٹہ،شیرانی ،ژوب ،موسیٰ خیل ،قلعہ سیف اللہ ،پشین ،قلعہ عبداللہ،مستونگ،نوشکی

،قلات خضدار،واشک ،خاران ،پنجگور،کیچ ،آوارن ،لسبیلہ ،چاغی اور گوادر میں جمعرات تک گرج و چمک کے ساتھ بارشوںجبکہ شمالی علاقوں کی پہاڑیوں پر برفباری کا بھی امکان ہے اس حوالے سے محکمہ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے اور مشینری تیاررکھنے کا الرٹ بھی جاری کردیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close