اسلام آباد(پی این آئی)اگلے 24 گھنٹے میں میدانی علاقوں میں موسم کیسا ہو گا؟ برفباری اور بارش کہاں ہو گی؟ شدید سردی کی لہر کہاں تک پہنچ جائے گی؟، ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں شدید سرد ہو گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر میدانی
علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔تاہم شام یا رات کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان بھی ہے۔کوئٹہ سمیت زیارت اور چمن کے گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ سمیت صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں سرد اور خشک رہے گا۔ وادی کوئٹہ میں محکمہ موسمیات کے آج صبح ریکارڈ کیے جانے والے درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 1ڈگری سیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ قلات اور زیارت منفی 6، نوکنڈی 6، دالبندین 3، سبی8، بارکھان میں 6 گوادر میں 16 ، جیونی میں 15، پسنی اور اوڑمارہ میں 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، خضدار6، لسبیلہ 8، پنجگور 4، تربت میں 14ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں