اسلام آباد(پی این آئی )اتوار کے روز ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلودرہے گا۔ تاہم خطہ ٔپوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کل پیر کے روز ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں مطلع ابر آلودرہے گا۔ اس دوران خطہ ٔپوٹھوہار، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی توقع کی جارہی ہے ۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 11، کالام منفی 08، اسکردومنفی 07، استورمنفی06، گوپس منفی 05،قلات ،گلگت ، بگروٹ اورمالم جبہ میں منفی04ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں