سردیاں ہی نہیں آئندہ سال گرمی کا موسم بھی انتہائی سخت ہو گا، عالمی موسمیاتی ادارے کی پیشنگوئی

واشنگٹن(پی این آئی) عالمی موسمیاتی ادارہ کے مطابق قطب شمالی میں معمول سے زائد بارش اور برف باری ہونے کا بھی امکان ہے۔سمندروں میں معمول سے زائد برف پگھلنے اور جنگلوں میں آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوسکتے ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث موسم گرما میں ریکارڈ

توڑ درجہ حرارت رہنے کاامکان ظاہر کیا جارہا ہے، سمندروں میں معمول سے زائد برف پگھلنے اور جنگلوں میں آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوسکتے ہیں۔عالمی موسمیاتی ادارے کا کہناتھا کہ قطب شمالی میں الاسکا، کینیڈا، فن لینڈ، گرین لینڈ، ڈنمارک، ناروے، روس اور سوئیڈن شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں