کہاں کہاں بارش اور کہاں برفباری ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ با لائی خیبر پختونخو ا میں جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے

رہنے کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران: ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم کالام میں بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخواہ: کالام میں 21ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: کالام منفی08 ، لہہ منفی07، قلات ،گوپس، مالم جبہ ،استور، منفی03،سکردو، بگروٹ اور دیر میں منفی 02ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close