رواں سال سردیاں معمول سے طویل ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

کراچی (پی این آئی) سائیبریا کی یخ بستہ ہواوں کے ملک میں ڈیرے، موسم معمول سے زیادہ سرد ہوگیا، سردیاں معمول سے طویل اور درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کی پیشن گوئی، کراچی میں نومبر کے ماہ میں ہی کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق ملک

کے شمالی حصے میں آنے والا موسمی سسٹم رخصت ہوگیا ہے البتہ سسٹم کے اثرات جنوبی حصے میں سرد ہواؤں کی صورت میں نظرآرہے ہیں۔چند دنوں میں درجہ حرارت مزید گرنیکا امکان ہے اور رواں سال سردیاں معمول سے طویل اور درجہ حرارت معمول سے کم رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی حصے میں موسم سرما اپریل تک رہ سکتا ہے اور ملک کے جنوبی حصے میں موسم سرما فروری تک رہنے کا امکان ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ جہاں ملک کے بالائی وشمالی علاقوں میں یخ بستہ ہواں نے ڈیرے ڈال لیے وہیں کراچی میں مغربی سسٹم کی وجہ سے سائبیرین ہوائوں کا راج ہے، سرد ہوائیں چلنے سے رات گئے کراچی میں موسم قدرے سرد اورخنکی میں اضافہ ہو گیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سردی کی لہر 16نومبرس یشروع ہوکر نومبر کے تیسرے ہفتے تک جاری رہے گی، اس دوران کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت9 ڈگری سینٹی گریڈتک گرسکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28 سی30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا مزید بتانا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی بلوچستان، شمالی علاقہ جات، کشمیر جبکہ با لائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔اس دوران پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم کالام میں 21 ملی میٹر بارش ہوئی۔ منگل کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق کالام میں درجہ حرارت منفی8 ڈگری، لہہ منفی7، قلات، گوپس، مالم جبہ، استور، منفی3، سکردو، بگروٹ اور دیر میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close