سردی کی شدید لہر، ملک کے کن کن شہروں میں موسم کی سختی زور پکڑنے لگی؟ آئندہ چنڈ روز موسم کیسا رہے گا؟

اسلام آباد(پی این آئی)سردی کی شدید لہر، ملک کے کن کن شہروں میں موسم کی سختی زور پکڑنے لگی؟ آئندہ چنڈ روز موسم کیسا رہے گا؟لک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔محکمہ

موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سردی کا راج رہے گا۔ البتہ میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑے گی۔گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران کالام، چترال اور مالم جبہ میں برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔آج کم سے کم درجہ حرارت، قلات منفی 06، لہہ منفی 05، کالام منفی 03، دیر، مالم جبہ، کوئٹہ منفی 02، گوپس اور بگروٹ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close