شہری تیار ہو جائیں، سائبیریا کی ہوائیں آئندہ دو روز میں کس بڑے شہر کو ٹھنڈا ٹھار کر دیں گی؟

کراچی(پی این آئی)شہری تیار ہو جائیں، سائبیریا کی ہوائیں آئندہ دو روز میں کس بڑے شہر کو ٹھنڈا ٹھار کر دیں گی؟سائیبیریا کی یخ بستہ ہواؤں نے شہر قائد کا رخ کرلیا ہے جس کی وجہ سے امید ہے کہ آئندہ دو دن میں سردی کی شدت بڑھ جائے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 14سے 16 ڈگری

تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ ہفتے تک رات میں سردی کی جزوی لہر رہےگی، 24 گھنٹوں کےدوران مطلع صاف، رات میں سرد رہنےکاامکان ہے، رات کا درجہ حرارت 2 سے3 ڈگری کم ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 17 اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 14سے16ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29سے31 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب59فیصد ہے، شمال مشرق سے ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹےکی رفتارسے چل رہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close