نومبر میں شدید برفباری کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے ، مزید شدید سردی پڑنے کی پیشنگوئی

دیر (پی ا) سردی کے ریکارڈ ٹوٹ جانے کی پیشن گوئیاں درست ثابت ہونے لگیں، ملک کے شمالی علاقوں میں شدید برفباری، دیر میں نومبر کے مہینے میں برف باری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں 2 روز قبل بارش اور برفباری کے مغربی سلسلے کے داخل ہونے کے بعد بیشتر علاقے سردی کی لپیٹ میں

آگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کئی علاقوں میں اس وقت معمول سے زیادہ سردی کی شدت ہے۔رواں سال مون سون کی ریکارڈ توڑ بارشوں کے بعد پیشن گوئی کی تھی کہ گزشتہ برس کی طرح رواں برس بھی ملک میں سردی کی شدت معمول سے زیادہ ہوگی۔ اب موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ملک کے شمالی ریجن میں اس وقت شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ کچھ علاقوں میں نومبر کے ماہ میں شدید ترین برفباری کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔دیر میں نومبر کے مہینے میں برف باری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔دیر کے علاوہ نتھیاگلی، ایوبیہ، مانسہرہ اور اپر ہزارہ کے بالائی علاقوں میں برف باری آج تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔ سیاحتی مقام کاغان اور شوگراں میں 4 انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ گلگلت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے۔ برفباری کے باعث کئی علاقوں کي رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔دیر میں ریکارڈ برفباری کی وجہ سے لواری ٹنل بھی بند ہوگئی۔ جہاں شمالی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے، وہیں خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، بلوچستان اور پنجاب میں موسم سرما کی پہلی بارش بھی ہو چکی۔ اسلام آباد، لاہور سمیت کئی شہروں میں موسلادھار بارش کے بعد سے موسم شدید سرد ہو چکا ہے۔ آنے والے دنوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دسمبر اور جنوری کے ماہ میں معمول سے زیادہ سردی پڑنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close