بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، سردی کی شدید لہر کی پیشنگوئی کر دی گئی

جدہ(پی این آئی ) سعودی عرب کا شمار دُنیا کے انتہائی گرم ترین خطوں میں ہوتا ہے، اسی وجہ سے یہاں کے لوگ بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کی دُعائیں مانگتے رہتے ہیں۔ عرب ریجن میں گرمی ختم ہونے کے بعد اب بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ جس کے باعث مکہ اور مدینہ جیسے گرم ترین مقامات پر بھی موسم

خوشگوار رہنے لگا ہے۔اب محکمہ موسمیا ت نے ایک اور اہم خبر دے دی ہے جس کے مطابق مملکت میں کل سے سردی کا آغاز ہو جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل جمعہ کی شام سے مملکت کے تمام علاقوں میں سردی کی لہر شروع ہو جائے گا۔ جس کے بعد سرد موسم کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔ اس سرد لہر کے بعد شمالی ریجن، الجوف اور تبوک میں درجہ حرارت کافی کم ہو جائے گا۔ جبکہ ہفتہ کی شام سے ریاض، جدہ، قصیم، حائل اور الشرقیہ میں بھی سرد ہوائیں چل پڑیں گی جس سے رہی سہی گرمی کا زور بھی ٹوٹ جائے گا۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے خوش خبری دی تھی کہ اس پورے ہفتے کے دوران بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ سعودی محکمہ شہری دفاع نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ برساتی نالوں، نشیبی علاقوں اور وادیوں کے قریب جانے اور ان کا سفر کرنے سے گریز کریں۔بچوں کو بھی تالابوں اور ندی نالوں کے پاس مت جانے دیں۔شارٹ کٹ کے چکر میں نشیبی علاقوں اور خراب سڑکوں پر ڈرائیونگ نہ کریں، بلکہ بڑی سڑکوں اور شاہراہوں سے ہی گزریں۔سیلابی ریلوں کا خاص خیال رکھیں جو کئی بار اپنا رُخ موڑ لیتے ہیں۔ چند روز قبل بھی کی موسلا دھار بارش سے بھی کئی علاقوں میں پانی اکٹھا ہو گیا ہے اور کئی مقامات پر سیلابی صورت حال بھی پیدا ہو گئی تھی ۔اس کے علاوہ گرد و غبار والے علاقوں میں بھی ڈرائیونگ کرتے وقت احتیاط کریں کیونکہ گرد کے طوفان کی وجہ سے سڑک پر حد نگاہ انتہائی کم ہو جاتی ہے، جس کے نتیجے میں گاڑی چلنا دُشوار ہو جاتا ہے اور کسی حادثے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close