گلگت (این این آئی)گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے روز بعض علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ہنزہ، غذر اور استور میں سردی بڑھ جائیگی۔ہفتہ کو ملک کے شمالی علاقوں میں شروع ہونے والی بارش اور برف باری اتوار تک جاری رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت
بلتستان کے علاقوں ہنزہ، غذر اور استور میں بارش اور برف باری کا امکان ہے جبکہ سردی بھی بڑھے گی۔ترجمان محکمہ موسمیات خالد محمود نے کہا کہ جس دن لوگوں نے ووٹ ڈالنا ہے اس دن موسم ڈسٹرب ہوگا اور اس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا،محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گلیات کے پہاڑو ں پر بھی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقو ں میں بارشو ں کا اثر جنوبی پنجاب پر بھی پڑے گا، جس کے نتیجے میں لاہور میں اسموگ میں کمی آئے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں