جمعہ سے بارشوں اور برفباری کا امکان، کن علاقوں میں اور کب تک سلسلہ جاری رہے گا؟ پی ڈی ایم نے الرٹ جاری کر دیا

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا میں بارشوں اوربالائی اضلاع میں برفباری کاسلسلہ جمعہ سے شروع ہونیکا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں وبرفباری کاسلسلہ اتوارکے وز تک جاری رہنے کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں اوربالائی اضلاع میں برفباری کاسلسلہ جمعہ سے

شروع ہونیکا امکان ہے بارشوں وبرفباری کاسلسلہ اتوار تک جاری رہنے کاامکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔پی ڈی ایم کے مطابق بارشوں اورپہاڑوں پر برفباری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی گئی ہے، بالائی علاقوں میں چھو ٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنا ئی جا ئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700پر دیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close