15نومبر سے پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ داخل، سردی کی شدید لہر آنے کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)15 نومبر کے بارشوں کا نیا سلسلہ آئے گا جس سے پنجاب کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان۔ویدر پاکستان آن لائن کے مطابق مغربی ہواؤں کا جھکاؤ آہستہ آہستہ افغانستان پاکستان کی جانب ہوگا تو نومبر کے وسط میں ملک کے بالائی علاقوں خیبرپختونخوا گلگت بلتستان کشمیر اور بالائی پنجاب کے

علاقوں میں موسم سرما کی پہلی اچھی بارش اور پہاڑی علاقوں میں اچھی برفباری کا امکان جس کے بعد ملک میں پہلی شدید سردی کی لہر بھی داخل ہونے کے امکانات بننے لگے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب جن میں لاہور، اسلام آباد، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، جہلم، مریدکے، سیالکوٹ، راولپنڈی، سرگودھا، جوہر آباد، خوشاب، اٹک، ناروال، کھاریاں، حافظ آباد اور میانوالی میں موسم خشک☀️ جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے-میدانی علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے-وسطی اور جنوبی پنجاب جن میں فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولپور، ملتان، بہاولنگر، رحیم یار خان، ظاہر پیر، حاصل پور، چشتیاں اور صادق آباد میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے-آئندہ چند دنوں کے دوران پنجاب میں بارش کا امکان فلحال نہیں لیکن امید ہے کہ 15 نومبر کے بارشوں کا نیا سلسلہ آئے گا جس سے پنجاب کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے-

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close