اگلے سات دنوں میں ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ برفباری کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)اگلے 7 دنوںمیں ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ہفتے بھر کی پیشنگوئی آگئی۔ موسم کے معروف پیج ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق ہفتے کے اختتام پر گلگت بلتستان میں ہلکی برفباری اور مزید سرد درجہ حرارت متوقع۔شمال مشرقی پنجاب میں متوقع ہوا کے معیار میں کمی کے باعث الرٹ جاری کر دیا گیا۔

مغربی ہواؤں کے سلسلے کی وجہ سے مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہو سکتا ہے، جسکے سبب گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ دیگر علاقوں میں مطلع صاف رہیگا اور دھوپ ہوگی۔پاکستان کے شمالی علاقوں میں ہلکی برفباری اور برفیلی صورتحال متوقع ہے۔ اسکے علاوہ چترال، گلگت، کاغان اور نیلم کی وادیوں میں جزوی طور پر ابر آلود موسم جاری رہیگا۔پنجاب، خیبر پختونخواہ اور سندھ کے میدانی علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ اس دوران پورے بلوچستان میں موسم خشک رہیگا اور ہوائیں چلیں گی۔ زیادہ تر دھوپ ہوگی اور میدانی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم جبکہ کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہیں گے۔کراچی اور حیدرآباد کے علاوہ پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں ہوا کا معیار انتہائی خراب سے مضّر رہیگا (ایئر کوالٹی انڈکس 150 سے 300)۔لاہور میں آج رات اور کل رات ایئر کوالٹی انڈکس 300 سے 400 کے درمیان پہنچ سکتا ہے۔ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی رات کے دوران ہوا کا معیار 200 تک جبکہ #راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہوا کا معیار 150 سے 180 کے درمیان رہ سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close