سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، کتنے جان سے گئے؟ لینڈ سلائیڈنگ، کتنے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے؟

منیلا(آئی این پی)فلپائن کے جنوبی ریجن میں سمندری طوفان گونی نے ٹکرانے کے بعد تباہی مچادی ہے، طوفان کیباعث مختلف حادثات میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روزفلپائن کے جنوبی ریجن سے ٹکرانے والے طوفان نے شدید تباہی مچائی ہے، شدید بارشوں کی وجہ سے مختلف

صوبوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے سے 300 سے زائد گھرملبے تلیدب گئے۔طوفان کے پیشِ نظر متاثرہ علاقوں سے ساڑھے تین لاکھ افراد عارضی مراکز میں منتقل کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ سمندری طوفان گونی کو اس سال کا سب سے طاقتور ترین طوفان قرار دیا گیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close