محکمہ موسمیات نے موسم سرد رہنے کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے موسم سرد رہنے کی پیشنگوئی کر دی۔۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: قلات ،گوپس منفی 03، لہہ منفی02، کالام اوربگروٹ میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں