نومبر کے پہلے ہفتے میں موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کے کمزور سلسلے کی آمد آمد۔ آج خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری بھی کی اطلات موصول ہوئیںاور دوسری جانب شمالی اور مغربی پنجاب میں بھی ہلکی بارش اور زالہ باری کی اطلات موصول ہوئی

ہیں۔ یہ کمزوز سلسلہ 29 اکتوبر تک جاری رہے گا کل سے ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں کچھ اضافہ ہونے کا امکان ہے۔نومبر کے پہلے ہفتے تک ایک مغربی ہواوں کا ایک اچھا سلسلہ ملک میں انٹری کر سکتا ہے پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسم خزاں کی پہلی بارش کی امید کی جا رہی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close