آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):خیبر

پختونخوا:میرکھانی،لوئردیر03، بالاکوٹ ، کالام 02،چترال اوردروش میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی05،قلات منفی 03،سکردو میں01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close