بابوسر ٹاپ پر شدید برفباری، کئے مقامات پر استے بند ، سیاح پھنس گئے، کئی قریبی گائوں منتقل کر دیئے گئے

گلگت (این این آئی)بابوسرٹاپ، نانگاپربت، فیری میڈوس، بٹوگاہ ٹاپ پرموسم سرما کی پہلی ہی شدید برف باری کے باعث کئی مقامات پر راستے بند ہوگئے ہیں، متعددسیاح پھنس گئے، 20گاڑیوں کو ریسکیو کرکے مسافروں کو قریبی گائوں منتقل کر دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق موسم سرماکی پہلی فباری کیباعث بابوسرٹاپ ،نانگا

پربت، فیری میڈوس، بٹوگاہ ٹاپ پرکئی مقامات پر راستے بند ہوگئے ہیں، شدید برفباری سے بابوسر ٹاپ پر گلگت بلتستان آنے والی 20گاڑیاں ٹاپ پرپھنس گئیں تھیں۔پولیس نے فوری ریسکیو کرکے گاڑیوں کو نکال لیا اورمسافروں کو قریبی گائوں منتقل کر دیا ہے۔بابوسرٹاپ وناران شاہراہ پر شدید برفباری کے باعث روڈ بلاک ہے اور متعددگاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔پولیس نے ہدایات جاری کی ہیں کہ مسافرموسم دیکھ کر سفر کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں