جمعہ سے منگل کے دوران بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا کمزور سلسلہ جمعہ سے ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہوگا- جس کے زیر اثر جمعہ سے منگل کے دوران گلگت بلتستان شمالی خیبرپخونخوا میں کہیں کہیں بارش اور بلند پہاڑوں پر ممکن ہے اس دوران کشمیر کے انتہائی شمالی علاقوں میں بھی ہلکی بارش

/ برف باری ہوسکتی ہے-ملک کے بیشتر علاقوں میں فی الحال موسم خشک رہنا کا امکان ہے- جمعہ سے پیر کے دوران ملک کے تمام صوبوں میں درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے-اکتوبر کے آخری ہفتے میں مغربی ہواؤں کا سلسلا بلوچستان کے شمالی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے جس سے بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں۔بارش اور برف باری کا نيا اور کمزور سلسلہ اس ھفتے کے آخر ميں (ھفتہ/اتوار) کو خيبر پختونخواہ ميں داخل ھونے کا امکان۔جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے علاقوں میں موسم خشک اور ٹھنڈا رہے گا اگلے ہفتے میں بادل بننے اور سردی کی نئی لہر کی آمد متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close