اگلے ہفتے سے گرمی سے نجات کا امکان، کہاں کہاں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی؟

اسلام آباد(پی این آئی)اگلے 7 دن کی ملک بھر کی #پیشگوئی: جنوبی #سندھ، شمالی خیبر پختونخواہ بشمول سابقہ فاٹا، گلگت بلتستان اور شمالی #کشمیر میں #بارش متوقع۔ اگلے ہفتے سے گرمی سے نجات کا امکان۔بحیرہ عرب میں موجود کم دباؤ کے سبب جنوب مشرقی سندھ بالخصوص تھرپارکر میں آج رات تک #گرج

#چمک کیساتھ بارش کے امکانات قائم رہیں گے۔ جمعرات کی شام سے اتوار تک شمالی #پاکستان میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ متاثّر کرنے کا امکان ہے۔⦿ بحیرہ عرب میں موجود کم دباؤ مغرب جنوب مغرب کی سمت میں بڑھتا رہیگا اور جنوبی سندھ میں ابر آلودگی کا باعث بنے گا۔ دھیان رہے کہ پاکستان میں کسی بھی قسم کے سمندری طوفان یا اس کم دباؤ سے کوئی خطرہ نہیں!مٹّھی اور نگرپارکر کے علاقوں میں 5 سے 15 ملی میٹر بارش کے 50 فیصد تک امکانات ہیں جبکہ ٹھٹّھہ اور بدین میں بارش کے 30 فیصد امکانات موجود ہیں۔آج رات تک کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر 5 سے 15 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے، خاص طور پر صوبے کے انتہائی جنوبی اور مشرقی حصّوں میں۔⦿ #کراچی میں آج رات تک بارش کا 20 فیصد تک امکان ہے جبکہ متوقع مقدار 2 ملی میٹر سے کم رہنے کی توقع ہے۔ شہر کے مشرقی حصّوں میں آج نسبتاً تیز بارش ہو سکتی ہے۔ منگل سے جمعرات کے درمیان ملک میں کہیں بھی بارش کے خاطر خواہ امکانات نہیں۔ موسم زیادہ تر صاف جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ جبکہ رات کے درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔ جمعرات کی شام سے جمعہ کی صبح کے درمیان ملک کے بالائی ایک تہائی حصّے بشمول شمالی خیبر پختونخواہ، #گلگت #بلتستان اور شمالی آزاد کشمیر میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ اثر انداز کرنے کا امکان ہے۔ اس وقت خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے میدانی علاقوں بشمول اسلام آباد میں کم از کم ہفتے کے روز تک بارش کا کوئی خاطر خواہ امکان نہیں۔ پنجاب میں ہوا کا کم دباؤ بننے کی صورت میں وادیِ #پشاور سے جڑواں شہروں تک بشمول #کوہاٹ اور #اٹک کے علاقوں میں بارش کا امکان بن سکتا ہے۔اس دوران ملک کے زیادہ تر حصّوں میں اوسطاً درجہ حرارت یا تو معمول کے مطابق یا معمول سے 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، سواۓ مغربی #بلوچستان کے جہاں درجہ حرارت معمول سے کم رہینگے۔⦿ ہفتے کے وسط تک ہم متوقع مغربی ہواؤں کے سلسلے کے حوالے سے تفصیلی پیشگوئی پوسٹ کر دیں گے۔ تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ اگلے ہفتے سے گرمی سے نجات مل جائے گی!

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close